عالمی جریدے بلوم برگ کی جانب سے اہم خبر آگئی ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے۔
روچرڈ یسائی نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی، غیر مستحکم ہے، حکومت پاکستان کو آئندہ 6 مہینوں میں کئی ادائیگیاں کرنی ہیں اور پاکستان کو لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے۔
بلوم برگ عہدیدار نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا بازار ہے، پاکستانی بازار کا قیمت اور آمدنی تناسب کم ترین سطح پر ہے، حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستا ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 مہینوں میں کم ہو سکتی ہے۔



















