Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاک سوزوکی نے خصوصی پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ پے پرو کے ذریعے ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ خصوصی رعایت کے اہل ہیں۔

پاک سوزوکی نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پے پرو کے ذریعے اپنی بائیک کی قسطیں ادا کر کے خصوصی رعایت کے ساتھ دلچسپ پیشکش حاصل کریں، 24 مہینے کی اقساط کے پلان پر صرف 25 فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ مارک اپ صفر ہو گا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یاماہا کی جانب سے بھی صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کیا گیا جسے ’ نیوایئر سرپرائز انیشی ایٹو‘ کا نام دیا گیا تھا۔