نئی گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ہے۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں مقامی سطح پرمینوفیکچررکاروں پر سیلزٹیکس بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ 40لاکھ مالیت یا 1400سی سی کی گاڑیوں پر اب25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا، جس سے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔
اجلاس میں کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی مساوی قیمت کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مسابقتی کمیشن کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ کی تحقیقات کرے۔



















