Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق ضلع کوہلو سے یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس دریافت کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔

گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

اس علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے رکی ہوئی تھیں، ماڑی پیٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔