Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

سولر پینلز کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، سولر پینلز کی قیمت 75 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

7 کلو واٹ کا نظام جس کی قیمت پہلے ساڑھے 8 لاکھ روپے تھی اب بڑھ کر 9 لاکھ 20 ہزار ہو چکی ہے۔ اسی طرح سے 10 کلو واٹ کے سولر پینل سسٹم کی لاگت 11 لاکھ روپے سے بڑھ کرساڑھے 12 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت 12 کلو واٹ کا ایک سسٹم کی قیمت اب 16 لاکھ روپے ہے، جب کہ اس سے پہلے یی قیمت 14 لاکھ روپے تھی۔

اسی طرح سے 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت بھی 3 لاکھ روپے کے اضافے سے 18 لاکھ روپے ہو چکی ہے۔