Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‏پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگز کے زیراہتمام 100 اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی جمعرات کو اسٹیٹ بینک کی عمارت میں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق قرعہ اندازی میں 100 روپے والے انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں 1000 روپے کے 1199 انعامات تقسیم کیے گئے۔

اسی طرح 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین اور تیسرے انعام میں 18500 روپے کے 1006 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے گئے۔