Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

معروف پاکستانی کار سازکمپنی سازگار انجینئرنگ نے الیکٹرک گاڑی ”اورا3“ پاکستان میں متعارف کروا دی ہے، یہ چینی کارساز کمپنی گریٹ وال موٹرزکی تیار کردہ ہے اور اس کی قیمت 89لاکھ 99ہزار 999روپے ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کی بکنگ آئندہ چند دن میں شروع ہو جائے گی، اس کی بکنگ 30سے 50لاکھ روپے میں کروائی جا سکے گی۔

بکنگ کروانے کے بعد گاڑی تین سے چار ماہ میں ڈیلیور ہو گی، سنگل چارجنگ پر گاڑی 310 سے 400 کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اورا3 میں 47.78 کلو واٹ آور لیتھیم آئن فاسفیٹ بیٹری نصب کی گئی ہے، یہ ایک فرنٹ وہیل ڈرائیو گاڑی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔