ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 644 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 644 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔



















