نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
مختلف نیشنل سیونگ اسکیم کے منافع پر 0.36 فیصد سے 0.72 فیصد تک کی کمی کر دی گئی، نئے ریٹ کا اطلاق آج سے ہو گا۔
جن نیشنل سیونگ اسکیم پر منافع میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اسپیشل سیونگ، شورٹ ٹرم سیونگ، ڈیفنس سیونگ سمیت دیگر سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 16 فیصد سے کم کر کے15.6 فیصد، شورٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع20.34 فیصد سے کم کر کے19.76 فیصد کر دیا گیا ہے۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 14.22 فیصد سے کم کر کے 13.67 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 15 فیصد سے کم کر کے 14.64 فیصد ہو گیا۔
سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر منافع 20.5 پر برقرار رہے گا جبکہ پینشن بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع 0.72 فیصد سے کم کر کے 15.36 فیصد ہو گا۔
بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، شہدا فیملی ویلفیر اکاؤنٹ پر منافع 0.72 فیصد سے کم کر کے 15.36 فیصد ہو گا۔
اس کے علاوہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کے منافع پر کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔



















