گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 23 میں معمولی اضافہ اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 14.42 فیصد، انڈے 11.19 فیصد، ایل پی جی 1.82 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 0.75 فیصد، آٹا 0.36 فیصد، سرسوں کا تیل 0.33 فیصد، آلو 0.23 فیصد اور ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 22.71 فیصد، کیلا 7.40 فیصد، ڈیزل 3.02 فیصد، چکن 1.22 فیصد، پیٹرول 1 فیصد، چینی 0.87 فیصد، مٹن 0.86 فیصد، بیف 0.74 فیصد، دہی 0.71 فیصد، دال مونگ 0.54 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.20 فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



















