مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کے باوجود کئی اشیاء مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگی فروخت ہورہی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا عام مارکیٹ کی نسبت 48.21 روپے مہنگا جبکہ 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2792 روپے میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ سیلا چاول کی قیمت عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40 روپے زیادہ ہے، مارکیٹ میں چاول 317 روپے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمت 370 روپے ہے۔
اسی طرح سفید چنا عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13.53 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں فی کلو سفید چنا 391 اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 405 روپے جبکہ چینی 9 روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے۔
مارکیٹ کے 146 کے مقابلے میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 155 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔



















