Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینک قرضوں سے متعلق اہم خبر آگئی

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینک قرضوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء کا حجم 251 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

قرضوں کا یہ حجم دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 25.6 فیصد کم ہے، دسمبر 2022 میں گاڑیو ں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء کا حجم 337 ارب روپے تھا۔

نومبرکے مقابلہ میں دسمبر میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

نومبر میں گاڑیو ں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے 257 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کیے گئے جو دسمبر میں کم ہو کر 251 ارب روپے ہو گئے۔