Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم مارچ سے پیٹرول 4.5 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے۔

یاد رہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گا۔

بعدازاں وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔

دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رات کو جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔