Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔