سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت میں 3000 روپے کمی کر دی، جس کے بعد نئی قیمت 33600 روپے مقرر کی ہے۔
قیمت میں کمی سے سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کو ریلیف ملے گا، لیسکو کی سب ڈویژنز نے نئے مقررہ ریٹ پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت 36300 روپے مقرر کی گئی تھی۔
دوسری جانب سولر پینلز کی قیمتوں میں 75,000 سے 300,000 روپے تک اضافہ ہوا ہے، 7 کلو واٹ سسٹم جس کی قیمت پہلے 850,000 روپے تھی اب 920,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی طرح 10 کلو واٹ کے سولر پینل سسٹم کی قیمت 11 لاکھ روپے سے بڑھ کر 12.5 لاکھ روپے ہو گئی، 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 14 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ روپے ہو گئی اور 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا نئی قیمت 18 لاکھ ہو گئی ہے۔



















