گیس کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان عوام کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
نگران وزیر توانائی محمد علی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی سستی ہوئی ہے، کرنسی میں گراؤٹ نہ ہوئی تو جولائی میں گیس کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو نو سنٹ میں گیس کی فراہمی کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے، گیس سیکٹر کا گردشی قرض بڑھنے سے روک دیا ہے، اس وقت گیس سیکٹر کا گردشی قرض 23 سو ارب ہے، سود ملا کر گیس پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔
محمد علی نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہوگا، پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے پہلے فیز پر عملدرآمد کررہا ہے، پہلے فیز میں 80 کلومیٹر گیس پائپ لائن تعمیر ہوگی۔
نگران وزیر توانائی نے کہا کہ ایک سال میں گیس پائپ لائن تعمیر ہوگی، گیس انفراسٹریکچر سیس سے یہ پائپ لائن بنے گی، نیا ٹیکس نہیں لگے گا پرانے سے ہی رقم مہیا ہوگی۔



















