Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت کا جاتےجاتے بجلی اورگیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ

نگران حکومت نے جاتے جاتے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی، جس کے تحت نیپرا اور اوگرا ٹیرف کے نوٹفیکیشنز میں بااختیار ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور اور پیٹرولیم ڈویژن نیپرا اور اوگرا قوانین میں ضروری ترامیم تیار کریں گے، حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اور نیپرا بجلی، گیس ٹیرف کا نوٹیفکیشنز جاری کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ترامیم کے تحت عوامی شکایات کیلئے اپیلیٹ ٹربیونلز قائم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اقدامات کی منظوری دی ہے۔