Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے ستائے عوام کو زوردار جھٹکا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کنکشن کی سیکیورٹی فیس 1220روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کی درخواست کی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو 20 ہزار روپے فی کلو واٹ ادائیگی کرنا ہوگی اور سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے لیے صارفین کو 24 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔

دیہی علاقوں میں سیکیورٹی فیس 610 سے بڑھا کر 7800 روپے فی کلو واٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ 10مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین کو پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد ادا کرنا پڑے گا۔

نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل اور چھوٹی صنعت کی فیس 2010 سے بڑھا کر 57000 روپے فی کلوواٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

 وزارت پاور ڈویژن نے 3 ماہ کے بلوں کے مطابق سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نیپرا میں سماعت کے بعد سکیورٹی فیس بڑھا کر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کیا جائیگا۔