Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

معروف کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

معروف کار ساز کمپنی پاک سوزوکی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک طرف افراطِ زر کی شرح بہت بلند ہے اور دوسری طرف اوور ہیڈ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ایسے میں قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہوچکا تھا۔

نئی قیمتوں کی فہرست کے مطابق گاڑیوں کی قیمت میں 80 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا جارہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔

سب سے زیادہ اضافہ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں کیا گیا ہے، ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد یہ گاڑی اب 45 لاکھ 46 ہزار روپے میں ملے گی۔

کمپنی حکام کے مطابق درآمد کیے جانے والے خام مال کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، ایسیسریز بھی مہنگی پڑ رہی ہیں۔ شپمنٹ کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ افراطِ زر کی بلند شرح اور اوور ہیڈ اخراجات بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں۔