Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر

سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

ملک میں بجلی مہنگی ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صدر انجمن تاجران ملتان شیخ اکرم حکیم کا کہنا ہے کہ بجلی کے ریٹ بڑھنے سے سولر اور الیکٹرانکسں کے دیگر سامان کی قیمتیں بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی سے چلنے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔

یاد رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔