گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
کِیا گاڑیاں بنانے والی لکی موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمتوں میں تین لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
اسپورٹیج الفا کی نئی قیمت اب 73 لاکھ روپے اور ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار روپے اور لمیٹڈ ایڈیشن کی نئی قیمت 90 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔



















