رمضان سے پہلے ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مافیا نے سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے از خود 20 روپے فی کلو بڑھا دیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نومنتخب حکومت سے ایل پی جی مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ رمضان میں حکومتی ریلیف پیکج ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایل پی جی مافیا نے گیس مہنگی کرکے اپنا ریلیف عوام سے لینا شروع کردیا ہے۔



















