چاول کی برآمدات سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2023 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.980 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68.57 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.174 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
جنوری میں چاول کی برآمدات کا حجم 443.60 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 467.75 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 168.81 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کا مجموعی حجم 2.111 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 482.90 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 334.18 ملین ڈالرتھا۔
اس کے علاوہ نان باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 1.497 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 840.57 ملین ڈالر تھا۔



















