گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اہم اعلان کردیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسلام آباد میں بِگ ڈیٹا پر سارک فنانس سیمینار کا افتتاح کردیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈجیٹل آلات سے بننے والے غیر معمولی حجم کے ڈیٹا کا مؤثر استعمال ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کو تحفظ دینے کے لیے مضبوط قوانین بنانے کی ضرورت ہے، سارک ممالک خطے میں ڈیٹا پر مبنی اقدار کی تشکیل میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔
تقریب میں اقتصادی پالیسیوں کی تشکیل میں بِگ ڈیٹا کے اثرات اور مضمرات پر بحث کی گئی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مرکزی بینکاری اور مالی شمولیت میں بِگ ڈیٹا کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے پرائیویسی اور رازداری سے منسلک قانونی اور ریگولیٹری چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔
سیمینار میں آئی ایم ایف، عالمی بینک، عرب مانیٹری فنڈ، آئی ایف سی، گوگل، میٹا و دیگر اداروں کے ماہرین، سارک خطّے سے آئے مندوبین، ماہرین اور مقررین نے شرکت کی۔



















