Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے ہوگئی ہے۔