اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے جبکہ ملازمین کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔
بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے۔



















