Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ میں نوکری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

امریکہ میں نوکری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 2.050 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں امریکا سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

فروری کے مہینے میں امریکا سے ترسیلات زر کا حجم 287 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 283 ملین ڈالر تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں رواں سال فروری میں امریکا سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ سال فروری میں امریکا سے ترسیلات زر کا حجم 220 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو رواں سال فروری میں بڑھ کر 287 ملین ڈالر ہو گیا۔