اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے جبکہ ملازمین کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے۔



















