پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2198 ڈالرز پر مستحکم رہی۔



















