حبیب بینک کے صدر محمد اورنگزیب نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایچ بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حبیب بینک کے صدر محمد اورنگزیب کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ ایچ بی ایل کے بورڈ نے ناصر سلیم کو حبیب بینک کا نیا صدر مقرر کردیا ہے۔
محمد اورنگزیب اپنی ہالینڈ کی شہریت چھوڑنے کی کاغذی کارروائی مکمل کر چکے ہیں۔
پی ڈیم ایم کی حکومت میں بھی اورنگزیب خان کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کیا گیا تھا۔



















