Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایک لاکھ گھر کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نے کم آمدن والے لوگوں کے لئے اسکیم سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

مریم نواز شریف نے کم آمدن والے افراد کے لیے گھر کی قسط ممکنہ حد تک کم کرنے اور اضلاع میں گھروں کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشان دہی کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو، ہر شہری کے پاس اپنی چھت ہو، عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔