پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، مئی کے لیے برینٹ فیوچر 32 سینٹ یا 0.4 فیصد کی کمی سے 82.48 ڈالر فی بیرل رہا۔
جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 41 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی سے 78.33 ڈالر فی بیرل رہا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ چین نے تیل اور قدرتی گیس کے وسائل کی تلاش اور ترقی کو تیز کرنے کا بھی وعدہ کیا لیکن ساتھ ہی فوسل ایندھن کی کھپت پر کنٹرول سخت کرنے کا بھی عہد کیا۔
اگرچہ چین میں طلب کے نقطہ نظر پر خدشات نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا لیکن رسد کے عوامل کی وجہ سے بڑے پروڈیوسروں کی پیداوار میں کمی اور اسرائیل ، غزہ جنگ سے جغرافیائی سیاسی خدشات نے خام تیل کو تقویت دی۔



















