Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

لاہور میں پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 11روپے کی کمی سےنئی قیمت584روپے ہو گئی ہے۔

 زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 388 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 403 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2 روپے کے اضافے سے 265روپے فی درجن ہو گئی ہے، انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7ہزار 8 سو 30روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پولٹری ایسوسی ایشن نے اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 10 روپے سستا فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ ماڈل و رمضان بازاروں میں چکن 25 روپے فی کلو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔