Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

اسلام آباد: 16 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے، تاہم ڈیزل معمولی سستا اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق اوگرا ورکنگ 15 مارچ کو حکومت کو بجھوائے گا اور حتمی فیصلہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اگرچہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے، لیکن حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔