Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی کی فی کلو قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

گھی کی فی کلو قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔

وائس چیئرمین وناسپتی مینوفیکچرزایسوسی ایشن منیب منوں کی قیادت میں وفد نے وزیر صنعت چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی، گھی مینو فیکچرز نے صوبہ بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کردی۔

وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گھی مینو فیکچرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت رمضان مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبی شجاع، عاشق حسین کرمانی اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔