کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان میں گیس نا آنے کا ملبہ صارفین پر ہی ڈال دیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کے ترجمان سلمان صدیقی نے کہا ہے کہ سحر و افطار کے وقت ایک ساتھ لاکھوں چولہے آن ہوجاتے ہیں، لاکھوں چولہے ایک ساتھ جلنے سے گیس پریشر کم ہوجاتا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ لوگ گیس کمپریسر لگا کر دوسروں کی گیس بھی کھینچ لیتے ہیں، گیس کمپریسر لگانا جرم ہے، عوام ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں کنکشن کاٹ دیں گے۔
سلمان صدیقی نے کہا کہ سحر و افطار کے دیے گئے شیڈول پر 90 فیصد عمل ہورہا ہے، گیس پائپ لائنز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ ہے۔
سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ گیس کی طلب و رسد میں واضح فرق کے باعث گیس کی لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔



















