نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
گزشتہ روز وزارتِ خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت آخری قسط کے لیے تمام اہداف مکمل کر لیے ہیں۔
تاہم پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف اہداف پورا کرنے کے حوالے سے پاکستانی دعووں پر ناخوش نظر آئی اور وزارت خزانہ کے اعلامیے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا، اجلاس میں آئی ایم ایف نے اپریل سے جون کی آخری سہ ماہی کے دوران نو ہزار چار سو پندرہ ارب روپے ٹیکس ہدف کے حصول کے حوالے سے بھی پوچھا۔
دوسری طرف آئی ایم ایف کو آج حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے، نجکاری اور جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر، اسٹیٹ بینک کے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔



















