Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی نوٹوں کی بھرمار؛ حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

حکومت پاکستان نے جعلی نوٹوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت پاکستان نے جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے ملک میں پلاسٹک کرنسی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج کی تیسری اور آخری قسط کے لیے مذاکرات آج بھی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے نئی پلاسٹک کرنسی جاری کرنے کے پلان پر آج آئی ایم ایف حکام کو مذاکرات کے دوران بریفنگ دیں گے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے اور نجکاری کے بھی مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔