معروف کارساز کمپنی کی گاڑی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔
انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے اپنی سب سے افورڈ ایبل گاڑی ٹویوٹا یارس کے تمام 1.3لیٹر ماڈلز کی قیمتیں کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
1.3لیٹر جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت میں 73ہزار روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 43لاکھ 26ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 1.3لیٹر جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 73ہزار روپے کمی سے 46لاکھ 16ہزار روپے، 1.3لیٹر Ativایم ٹی کی قیمت 73ہزار روپے کمی سے 45لاکھ 86ہزار روپے اور 1.3لیٹر Ativسی وی ٹی کی قیمت 1لاکھ 33ہزار روپے کمی سے 47لاکھ 66ہزار روپے ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم مارچ 2024ء سے ہو گا۔
یاد رہے کہ نوٹیفکیشن میں کمپنی کی طرف سے ان گاڑیوں کی قیمت میں کمی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔



















