اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پلاسٹک کے نوٹوں کے اجراء سے متعلق کہنا ہے کہ بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بےبنیاد اور غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔
بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پرمقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔



















