Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن نے اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت میں 10 روپے اور ماڈل رمضان بازاروں میں 25 روپے فی کلو گرام کمی کا اعلان کردیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی ہو گئی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 566 روپے مقرر کی گئی ہے، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 573 روپے فی کلو تھی۔

برائلر زندہ مرغی کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی کلو قیمت 376 روپے ہو گئی ہے۔

مرغی کی پرچون قیمت میں 5 روپے کی کمی ہونے سے فی کلو قیمت 390 روپے ہو گئی ہے۔