ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں پھر 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اور بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔



















