تیل اور گھی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اس عرصے کے دوران 5 لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت میں 1.08 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 1.07 فیصد، آٹا 0.95 فیصد، چینی 0.64فیصد، گڑ0.57 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0.50 فیصد، دال مسور0.17 فیصد، اور دال ماش کی قیمت میں 0.15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 21.96 فیصد، کیلا 21.76 فیصد، انڈے 7.15 فیصد، پیاز 5.57 فیصد، ایل پی جی 4.45 فیصد، لہسن 3.62 فیصد، مٹن 1.74 فیصد، بیف 1.53 فیصد، چکن 1.40 فیصد، جارجٹ 1.04 فیصد، شرٹنگ 1.01 فیصد اورلانگ کلاتھز کی قیمت میں 0.94 فیصد کا اضافہ ہوا۔



















