گیس صارفین کے لیے بُری خبر آگئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ مالی سال سے سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس مزید مہنگی کرنے کے حوالے سے اوگرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں سوئی سدرن نے یکم جولائی 2024 سے گیس قیمت میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کی اجازت مانگ لی ہے اور نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
مذکورہ درخواست میں سوئی سدرن نے79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ظاہر کیا جس میں مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56ارب69 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر کل کراچی میں جب کہ 20 مارچ کو کوئٹہ میں سماعت کرے گا۔



















