Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد: بجلی صارفین پر ایک ماہ کیلئے اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔

اضافہ ماہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، تاہم نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، ماہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ فروری میں درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04،درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد پیداوار رہی جبکہ ماہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد پیداوار ہوئی۔