Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جنوری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ30کروڑ30لاکھ ڈالرخسارے میں تھا۔

رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر خسارہ ہوا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے آٹھ ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 3 ارب 85 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہوا جبکہ ترسیلات زر بڑھنے کا بھی کرنٹ اکاؤنٹ پرمثبت اثر پڑا ہے۔