ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔
سپریم کورٹ میں نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے 11 ہزار 500 ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیشنل بینک کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ نیشنل بینک ریٹائرڈ 11500ملازمین کو پنشن مد میں 60 ارب روپے ایک ماہ میں ادا کرے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 سال بعد نظرثانی درخواست خارج کرکے ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔



















