Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹرسائیکل کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

موٹرسائیکل کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں طلبہ کے لیے 20 ہزار بائیکس کے منصوبے کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کے لیے مجوزہ الیکٹرک، پیٹرول بائیکس کا معائنہ کیا، بائیکس کے نرخ کے بارے میں پوچھا اور کوالٹی چیک کی۔

انہوں نے بائیکس کا کلر حکومت پنچاب کے سبز لوگو کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بائیک کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن کا آغاز جلد از جلد کیا جائے گا، طلبہ کو بلاسود ماہانہ اقساط پر بائیکس دی جائیں گی، طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک کی فراہمی پر سود حکومت دے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرول بائیک کی ماہانہ قسط 5 ہزار اور ای بائیک کی قسط 10 ہزار روپے سے کم ہوگی۔ مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔