Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

معیشت کی بہتری کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور آٹو میشن کیلئے حکومت نے اعلیٰ اختیاراتی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی میں خزانہ، تجارت، صنعت و پیداوار، قانون کے وفاقی وزراء شامل ہیں جبکہ سربراہی خود وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خزانہ، صنعت و پیداوار، ریونیو، تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

 فنانس ڈویژن اسٹیئرنگ کمیٹی کیلئے سیکرٹریٹ کا کردارادا کرے گا، کمیٹی ایف بی آرمیں اصلاحات کے منظور شدہ پلان پرعملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔

اس کے علاوہ اعلیٰ اختیاراتی اسٹیئرنگ کمیٹی کے تحت ایف بی آر میں جامع اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔