اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایس بی پی کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 13 ارب 39 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈیپازٹ10.5 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 8 ارب 2 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 13.4 کروڑ ڈالرز بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا ڈالر ذخیرہ پونے 2 ماہ کی درآمدات کے برابر ہے۔



















